غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت قائم ای روزگار سنٹر کی تقریب تقسیم اسناد

0
Home >News >غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت قائم ای روزگار سنٹر کی تقریب تقسیم اسناد

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان  میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت قائم ای روزگار سنٹر کی تقریب تقسیم اسناد مرکزی ہال میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر فارغ التحصیل طلباء طالبات میں اسناد تقسیم کیں گئیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی [تمغہ امتیاز] تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد یاسر بھٹہ فوکل پرسن ای روزگار سکیم میڈم حنا ارشد اور انچارج لیبارٹری حسن ستار بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فوکل پرسن نے بتایا کہ غازی یونیورسٹی میں ای روزگار کا منصوبہ وائس چانسلر کی ذاتی دلچسپی سے کامیاب چل رہا ہے۔ اس مرکز سےتین سو سے زیادہ  بے روزگار نوجوان طلباء و طالبات ا ب تک لاکھوں روپے کما چکے ہیں اور اس میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اعلیٰ سطح پر غازی یونیورسٹی کے ای روزگار مرکز کی کارکردگی کی تعریف کی۔یہ منصوبہ حکومت کا انقلابی قدم ہے جس کے تحت لاکھوں نوجوانوں کو روزگار کے ذرائع میسر آئے ہیں اور ملک کے لیے کثیر زرمبادلہ کمانے کا بھی ذریعہ ہے۔ مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی [تمغہ امتیاز] نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرونا جیسی وباء کے دنوں میں بے روزگار نوجوانوں کو صرف ای روزگار سکیم سے مہارت ملی ہےاور وہ اپنا روزگار کرنے میں کامیاب ہوئے۔ انہں نے کہا کہ ای روزگار سکیم نے معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور مایوسی میں کمی لانے میں بہت اہم کردار ادا کیاہے۔ انہوں نے غازی یونیورسٹی کی طرف سے ای روزگار پراجیکٹ پر اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی نے ای روزگار سکیم کے کامیاب بچوں میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیئے۔

About the author

Web Admin

Web developer at Ghazi University, Dera Ghazi Khan
0 Responses