کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر یوم کشمیر کے حوالے سے غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں سیمینار، ریلی اور انسانی زنجیر کی جھلکیاں

0
Home >News >کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر یوم کشمیر کے حوالے سے غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں سیمینار، ریلی اور انسانی زنجیر کی جھلکیاں

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر یوم کشمیر کے حوالے سے غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں سیمینار، ریلی اور انسانی زنجیر  کی جھلکیاں۔
رئیس جامعہ غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی [تمغہ امتیاز] کی زیر سرپرستی  نظامت امور طلباء کے زیر انتظام یوم کشمیر کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد ہوا، آج صبح یونیورسٹی کے سیمینار ہال میں کشمیر کے ایشو پر مختلف اساتذہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد ہدیہ نعت پیش کیا گیا، پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا،پروفیسر ڈاکٹر ارشد منیر،  پروفیسر ڈاکٹر سہیل عباس، پروفیسر ڈاکٹر ندیم عباس، ڈاکٹر اللہ بخش گلشن، ڈاکٹر محمد ابراہیم، ڈاکٹر طلعت بلال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونیائیٹڈ نیشن کی قرارداد کے تحت کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت ملنا چاہیئے، اورایسی جد و جہد جاری رہی تو انشاء اللہ ایک دن کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ سیمینار کے بعد ایک کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر ایک ریلی نکالی گئی اور آخر میں انسانی زنجیر بنائی گئی۔

About the author

Web Admin

Web developer at Ghazi University, Dera Ghazi Khan
0 Responses