کتاب سے محبت باشعور اقوام کا وصف ہے، پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی [تمغہ امتیاز]

0
Home >News >کتاب سے محبت باشعور اقوام کا وصف ہے، پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی [تمغہ امتیاز]

کتاب سے محبت باشعور اقوام کا وصف ہے، پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی [تمغہ امتیاز]
غازی یونیورسٹی  ڈیرہ غازی خان میں دوسرے سالانہ دروزہ  کتاب میلے کا انعقاد مورخہ 17,18 فروری 2022 بروز جمعرات,جمعہ رئیس جامعہ محترم جناب ڈاکٹر محمد طفیل غازی(تمغہ امتیاز )کی سرپرستی اور شعبہ اردو کے زیر اہتمام ہوا.. کتاب میلے کا باقاعدہ افتتاح بدست جناب وائس چانسلر ہوا ..صدر شعبہ اردو پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل عباس بلوچ نے کتاب میلے کی اہمیت و افادیت اور اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا.. رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی نے اپنے افتتاحی کلمات میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ملک بھر سے آنے والے نامور اور موءقر اشاعتی اداروں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے  جنوبی پنجاب کے دور افتادہ علاقے کے طلبہ کے لیے  سٹال لگائے,  رئیس جامعہ نے یونیورسٹی,  کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں سے آنے والے طلبہ,  اساتذہ اور خطے کے لوگوں کو کتاب میلے میں خوش آمدید کہا اور اپنے اظہارخیال  میں کہا کہ اس طرح کی علم دوست سرگرمیوں کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے کیونکہ اس طرح کی سرگرمیوں سے کتاب کلچر کو فروغ دیا جا سکتا ہے اور معاشرے میں محبت,  امن اور علم دوستی کے چراغ روشن ہوتے ہیں.. کتاب میلے میں تخلیقی,  تحقیقی, تنقیدی اور دیگر علوم کی فراہمی سستے داموں کی گئی.. شائقین کی بڑی تعداد نے یونیورسٹی کے اس صحت مند اقدام کو سراہا اور کتب کی خریداری میں بھر پور دلچسپی کا اظہار کیا.. ضرورت اس امر کی ہے کہ کتاب دوستی کے فروغ کے لیے علمی, ادبی میلوں اور نمائشوں کا وقتا فوقتاً انعقاد کیا جائے.. غازی یونیورسٹی کے ارباب بست و کشاد اس حوالے سے پرعزم نظر آئے...

https://www.facebook.com/116977251760693/posts/3848286991963015/

https://twitter.com/gudgkhan/status/1494235785452826625?t=3m9ibp-qjkbjPDHQ4iiNSg&s=19

About the author

Web Admin

Web developer at Ghazi University, Dera Ghazi Khan
0 Responses