سکاوٹنگ طلباء کی شخصیت کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل ، وائس چانسلر

0
Home >News >سکاوٹنگ طلباء کی شخصیت کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل ، وائس چانسلر

سکاوٹنگ طلباء کی شخصیت کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل ، وائس چانسلر
غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں نظامت امور طلباء کے زیر انتظام اسکاوٹنگ کے عالمی کے موقع پر شجر کاری کی گئی۔ جس میں روور اسکاؤٹس گروپ غازی یونیورسٹی کے تمام اسکاؤٹس نے بھر پور حصہ لیا 22 فروری 1857 کو ورلڈ اسکاؤٹ کے بانی لارڈ رابرٹ بیڈن پاول لندن کا جنم ہوا تھا، اسکاوٹنگ کا ابتدائی مقصد فوجی مقاصد کے لیے تھا مگر انہوں نے محسوس کیا کہ نوجوان لڑکوں کے لیے توجہ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے تاکہ انہیں زندگی میں مزید معنی مل سکے اس وجہ سے اسکاؤٹ تحریکیں وجود میں آئیں انکی زندگی کے دوران یہ ایک قابلِ احترام بین الاقوامی تنظیم بن گئی۔ پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بوائے اسکاؤٹ کی بنیاد رکھی اور پہلے چیف آف اسکاؤٹ آف پاکستان مقرر ہوئے جس سے پاکستان میں متعدد فلاحی کام سر انجام ہو رہے ہیں
وزیراعظم پاکستان کے ویثرن کے مطابق میں رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے سکاوٹ ڈے کی مناسبت سے بسلسلہ شجر کاری مہم یونیورسٹی کے سبزہ زار میں خوشنما پودہ لگایا اور ملکی سلامتی کے لیے دعائیں کیں۔ اس موقع پر ناظم امور طلباء ڈاکٹر محمد ابراہیم، ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا، ڈاکٹر محمد علی تارڑ و دیگر موجود تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ روور اسکاؤٹس نے غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں متعدد اسکاؤٹ سرگرمیاں سر انجام دے رہے ہیں جس میں ابتدائی طبی امداد ریسکیو 1122، صفائی مہم اور حج کیمپس کے ساتھ ساتھ اور بھی مثبت سرگرمیاں شامل ہیں۔ ایک اسکاؤٹ ہمیشہ مثبت سوچ کا حامل ہوتا ہے، اسکاوٹ پاکستان کے قوانین اور اسلام کے احکامات پر عمل پیرا ہوتا ہے اسکاوٹ ہر فلاح و بہبود کے کاموں میں کوشاں رہتا ہے، اسکاوٹ وقت کا پابند اور ہمیشہ چست رہتا یے۔

Image Gallery

About the author

Web Admin

Web developer at Ghazi University, Dera Ghazi Khan
0 Responses