ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات

0
Home >News >ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات

أج مورخہ  28 فروری  2022 بروز سوموار غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان میں  طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلٸے ڈیبیٹ کلب کے زیر انتظام  ایک تقریری مقابلے کا انعقاد  کیا گیا۔ جس کا موضوع تھا ” ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات“ جس کا أغاز شعبہ تاریخ کے طالبعلم قاری عزیر قاسم نے تلاوت قرأن پاک سے کیا  اور محمد  علی رضا نے شرف نعت حاصل کیا۔  اس پر وقار اور منفرد  موضوع پر ہونے والے تقریری مقابلے کے مہمان خصوصی  پروفیسر  اعجاز رسول نورکا تھے۔  تقریری مقابلے کی نظامت کے فراٸض انچارج ڈیبیٹ کلب ڈاکٹر سہیل اختر سکھانی نے دیٸے جبکہ ججز کی ذمہ داری پروفیسر ڈاکٹر راشدہ قاضی اور ڈاکٹر جمیل الرحن  شعبہ اردو  نے سرانجام دی۔  غازی یونیورسٹی کے کثیر طلبہ نے اس  تقریب میں شرکت کی۔ مقررین  اپنے اپنے انداز میں  موضوع  پر خوب گفتگو کی۔ معزز مہمان نے اپنے خصوصی خطاب میں طلبہ کو تعلیم کے تربیت اور اعلی اخلاقی کردار کا حامل شہری بننے کی تلقین کی۔  اور اس مقابلے میں پوزیشن لینے والے طلبہ فریال زہرا اول,   کاٸنات بی بی دوسری,  ,  مبین اللہ کو تیسری پوزیشن لینے پر تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر سہیل اختر نے واٸس چانسلر , ڈاٸریکٹر اسٹوڈینٹس افٸیرز ڈاکٹر محمد ابراہیم ,پروفیسر شعیب رضا  سمیت دیگر شریک اساتذہ کرام اورطلبہ بالخصوص شعبہ تاریخ کے طلبہ شکریہ ادا کیا۔

About the author

Web Admin

Web developer at Ghazi University, Dera Ghazi Khan
0 Responses