ڈائریکٹرراہنمائی مرکز ڈاکٹر ممتاز علی کی سربراہی میں وفد ک غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کا دورہ

0
Home >News >ڈائریکٹرراہنمائی مرکز ڈاکٹر ممتاز علی کی سربراہی میں وفد ک غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کا دورہ

حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق ، صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم کی زیر سرپرستی اعلیٰ تعلیم میں اصلاحات کے تناظر میں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن(پی،ایچ ای سی) نے انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی(آی ٹی یو) میں پہلا راہنمائی مرکز آگاہی مہم کا کامیاب انعقاد کیا ہے۔ 16 مارچ 2022 کو پی ایچ ای سی نے پنجاب کی جامعات کے طلباءو طالبات کو کیریئر گائیڈنس، کیریئر کونسلنگ، غیر ملکی تعلیم اور وظائف فراہم کرنے کے لیے ممتاز موٹیویشنل سپیکر جناب قاسم علی شاہ، ڈاکٹر محمد رفیق ڈار، نیوروپائیکالوجسٹ، ہپنوتھراپسٹ اور این ایل پی پریکٹیشنر اور جناب عمران عالم، انچارج ایڈوائزری سیل آن فارن ایجوکیشن سے ملاقات کی۔

اسی ضمن میں پنجاب ہائیر ایجوکیشن سے ڈائریکٹرراہنمائی مرکز ڈاکٹر ممتاز علی کی سربراہی میں ایک وفد نے غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا، وفد نے پہلے مرحلہ میں رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکتر محمد طفیل غازی [تمغہ امتیاز] سے ملاقات کی جس میں محترم وائس چانسلر نے مہمانان کو غازی یونیورسٹی میں قلیل مدت کے دوران ہونے والی مثبت تبدیلیوں اور مسقبل کے پلانز  کے بارے بتایا۔
اس کے بعد ایک آگاہی سیمینار منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شعبہ اسلامیات کے چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر ارشد منیر لغاری نے مہمانان کو خوش آمدید کہا اور حاضرین کو پروگرام کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ پی ایچ ای سی سے میڈم سعدیہ اور عمر نے حاضرین کو راہنمائی مرکز پورٹل آگاہی پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔  طلباء کو ویب پورٹل (rehnumai.punjab.gov.pk) کے بارے بتایا، جسے PHEC نے طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے بارے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے قائم کیا ہے خاص طور پر درج ذیل شعبوں میں:

o سرکاری اور نجی شعبے کی یونیورسٹیوں میں پروگرام اور داخلہ
o مالی مواقع (اسکالرشپس، مالی امداد، کاروباری قرض وغیرہ)
o مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع۔
o سافٹ سکلز ڈویلپمنٹ، طلباء کے لیے کیریئر کونسلنگ وغیرہ کے بارے میں رہنمائی اور سبق۔
o دیگر مطلوبہ معلومات اور مشاورت (طالب علم کی فلاح و بہبود اور صحت وغیرہ)
یونیورسٹی آف لاہور سے ڈاکٹر ثانیہ نے پروگرام سے متعلقہ اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سٹوڈنٹس کو غیر ملکی وظائف حاصل کرنے کے لیئے گائیڈ کیا۔ ۔ پنجاب یونیورسٹی لاء ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر مسٹر عمران عالم نے مختلف سکالر شپس اور غیر ملک میں ویزہ اور سکالرشپ حاصل کر نے کے لیے معلومات فراہم کیں۔  ڈاکٹر ممتاز علی ڈائریکٹر راہنمائی مرکز نے سٹوڈنٹس کو پورٹل کے استعمال کا طریقہ اور اس کی افادیت بتائی، مزید انہوں نے پی ایچ ای سی کی طرف سے مختلف سکالرشپس کے بارے طلباء کو بتایا ، آخر میں انہوں نے  پی ایچ ای سی کی جانب سے غازی یونیورسٹی کی میزبانی کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے اختتام پر وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پی ایچ ای سی کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سٹوڈنٹس کی راہنمائی کے لیے اس سیمینار کا انعقاد کیا۔اور یونیورسٹی کی دہلیز پر تمام آگاہی اور معلومات فراہم کیں۔  ان کی فراہم کردہ معلومات سے غازی یونیورسٹی کے طلباء و طا لبات کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ اور سکالرشپس کے ذریعے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس تعلیم مکمل کرنے کے بعد ہمارے ملک کے لیے بہت مفید ثابت ہونگے۔
تقریب کے اختتام پر تمام مہمانان گرامی کو یادگاری شیلڈز عطاء کی گئیں۔

About the author

Web Admin

Web developer at Ghazi University, Dera Ghazi Khan
0 Responses