غازی یونیورسٹی ڈی جی خان اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے باہمی اشتراک سے پروجیکٹ ریجنل پلان 9 کے تحت غازی یونیورسٹی میں بزنس انکوبیشن سنٹر کا کامیابی سے آغاز

0
Home >News >غازی یونیورسٹی ڈی جی خان اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے باہمی اشتراک سے پروجیکٹ ریجنل پلان 9 کے تحت غازی یونیورسٹی میں بزنس انکوبیشن سنٹر کا کامیابی سے آغاز

غازی یونیورسٹی  ڈی جی خان اور  پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے باہمی اشتراک سے پروجیکٹ ریجنل پلان 9 کے تحت  غازی یونیورسٹی میں بزنس انکوبیشن سنٹر کا کامیابی سے آغاز ہو چکا ہے۔ اس سنٹر کا قیام  وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل  غازی [تمغہ امتیاز] کی خصوصی دلچسپی سے عمل میں آیا  ہے  جو کہ غازی یونیورسٹی  کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے اور اس دور افتادہ علاقے کے لیے بہت بڑی نعمت ہے۔  اس سنٹر کے قیام سے نہ صرف یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کو بزنس سیکھنے اور کرنے کے مواقع فراہم ہوں گے، بلکہ علاقے کی عوام بھی اس سے استفادہ کرے گی۔پراجیکٹ پلان نائن کے تحت یونیورسٹی کے طلباء کو بزنس کے آئیڈیاز فراہم کیئےجائیں گے، مالی معاونت بھی کی جائے گی، انٹرنیٹ کی سہولت،دفتر کی جگہ اور قانونی مشاورت و تحفظ بھی فراہم کیا جائے گا۔
پراجیکٹ ریجنل پلان نائن کے تحت گذشتہ روز  غازی یونیورسٹی میں ڈائریکٹر تحقیق و کمرشلآئیزیشن  ڈاکٹر محمد علی تارڑ  کے زیر انتظام دو روزہ "لانچ پیڈ ایونٹ" کا انعقاد کیا گیا جس کے پہلے روز یونیورسٹی کے طلباء کو انکوبیشن سنٹر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ علاقائی پلان 9 کی نمائندگی محمد نوید (انکیوبیشن منیجر)، عمیر میکن (پروگرام منیجر)، فائق احمد (کوآرڈینیٹر)، عثمان محمد (انوسٹمنٹ اینڈ فنانس ایسوسی ایٹ)، مزمل رضا (بزنس ڈویلپمنٹ آفیسر) نے کی۔ ایونٹ کے اگلے روزمحترم وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کی زیر صدارت یونیورسٹی کے مختلف  طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے بزنس آئیڈیاز پیش کیے ۔ اس ایونٹ میں منصفین کے فرائض جناب محمد حفیظ میرانی (زونل چیف زرعی بینک لمیٹڈ DGK)، بیرسٹر سردار عباس علی خان نصوحہ (سابق صدرچیمبر آف کامرس، ڈی جی خان) اور ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے جناب آصف قریشی، اور محترمہ فرح بشیر۔ ، بانی صدر وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ادا کیئے،  تمام طلباء نے کافی محنت سے بزنس آئیڈیاز تیار کیئے ہوئے تھے اور انہیں بہترین انداز میں پیش کیا، منصفین کے فیصلہ کی روشنی میں دس (10) بزنس آئیڈیاز انکیوبیشن کے لیے منتخب کیے گئے اور ان منتخب طلباء کو اگلے 6 ماہ کے لیے جو خدمات فراہم کی جائیں گی,  ان میں ماہانہ وظیفہ,  قانونی مدد,  کاروبار کی ترقی کے مواقع,  رہنمائی,  مفت دفتر کی جگہ,  نیٹ ورکنگ کے مواقع شامل ہیں۔  پروگرام کے آخر میں محترم وائس چانسلر صاحب نے تمام منصفین و مہمانا ن میں ریجنل پلان ۹ کی جانب سے انعامات تقسیم کیئے۔ڈائریکٹر تحقیق و کمرشلآئیزیشن  ڈاکٹر محمد علی تارڑ نے مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔  
علاقہ کے عوام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی (TI) کا ڈیرہ غازی خان میں ٹیک بیسڈ انٹرپرینیورشپTech-based Entrepreneurship  کو فروغ دینے کے لیے ان کا ذاتی طور پر دلچسپی لینے کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہ منصوبہ خاص طور پر ڈی جی خان ریجن میں انٹرپرینیورشپ Entrepreneurship  کو مضبوط کرے گا اور آنے والے دنوں میں مزید مواقع پیدا کرے گا۔ جس سے روزگار میں اضافہ ہوگا اور علاقے کی عوام اپنی محنت کے بل بوتے پر اپنے پاوں پر کھڑے ہوسکتے ہیں۔

About the author

Web Admin

Web developer at Ghazi University, Dera Ghazi Khan
0 Responses