غازی یونیورسٹی کے نیو کیمپس پر نہری پانی کی فراہمی کو یقینی بنادیا گیا ہے

0
Home >News >غازی یونیورسٹی کے نیو کیمپس پر نہری پانی کی فراہمی کو یقینی بنادیا گیا ہے

غازی یونیورسٹی کے نیو کیمپس پر نہری پانی کی فراہمی کو یقینی بنادیا گیا ہے، وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی زیر سربراہی پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر صفدر بشیر کی زیر نگرانی بہت اہم پیش رفت۔
غازی یونیورسٹی کے نیو کیمپس پر حکومت پنجاب کی جانب سے کافی سال پہلے ڈی جی کینال سے 5 کیوسک پانی منظور ہوا تھا لیکن متفرق وجوہات کی بنیاد پر نہری پانی کی یونیورسٹی کے زرعی رقبہ تک رسائی ممکن نہ ہوسکی تھی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ایک بہت اہم سنگ میل عبور ہوا اور اب نہری پانی کی باقاعدہ طور پر فراہمی کو یقینی بنایا جاچکا ہے، غازی یونیورسٹی کے نیو کیمپس پر زمین غیر ہموار اورجا بجا ریت کے ٹیلے موجود تھے ، وائس چانسلر کی زیر نگرانی ایک وسیع رقبے کو ہیوی مشینری سے ہموار کیا جاچکا ہے اور اس پر مختلف انواع کے پھلوں کے باغات لگائے جاچکے ہیں۔ اب نہری پانی کی مدد سے ان باغات میں پودوں کی نشوونما پر خاطر خواہ اثر ہوگا اور پیداوار میں اضافہ ہوگا۔
اسی طرح نیو کیمپس کے زرعی ماڈل فارم پر تحقیق کی غرض سے مختلف فصلوں کی جدید اقسام اگائی گئی ہیں، نہری پانی کی فراہمی سے زرعی ماڈل فارم پر مزید فصلیں بھی اگائی جائیں گی اور علاقے میں ان فصلوں پر تجربات کی بنیاد پر جاری کردہ سفارشات سے کسانوں کوبھرپور فائدہ ہوگا۔

About the author

Web Admin

Web developer at Ghazi University, Dera Ghazi Khan
0 Responses