یونیورسٹی کے طلباء و طالبات میں ماحولیات پر ویسٹ پلاسٹک کے مضر اثرات کی آگاہی کے لیے ایک واک کا اہتمام

0
Home >News >یونیورسٹی کے طلباء و طالبات میں ماحولیات پر ویسٹ پلاسٹک کے مضر اثرات کی آگاہی کے لیے ایک واک کا اہتمام

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی ہدایت پر شعبہ سائل اینڈ اینوائرنمینٹل سائنسز کے زیر اہتمام عالمی ادارہ برائے خوراک و زراعت کے اشتراک سے یونیورسٹی کے طلباء و طالبات میں ماحولیات پر ویسٹ پلاسٹک کے مضر اثرات کی آگاہی کے لیے ایک واک کا اہتمام کیا گیا جس میں رجسٹرار غازی یونیورسٹی ڈاکٹر واجد نذیر، صدر شعبہ ڈاکٹر صفدر بشیر، ادارہ خوراک و زراعت کے فوک پرسن جاوید احمد ، ناظم امور طلباء ڈاکٹر محمد سلیم، ڈاکٹر محمد ابراہیم، ڈاکٹر ثناء اللہ، دیگر اساتذہ اور مختلف تدریسی شعبہ جات کے طلباء و طالبات کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ واک کا آغاز یونیورسٹی ہال سے کیا گیا ، واک کے شرکاء کو پلاسٹک ویسٹ کے مضر اثرات بارے آگاہی دی گئی کہ پلاسٹک ویسٹ زمین میں گلتا سڑتا نہیں اور نقصان دیتا ہے۔ سٹوڈنٹس کو بتایا گیا کہ ویسٹ پلاسٹک کو تلف کرنا بہت ضروری ہے ۔ اس کی ماحول میں موجودگی سے ہر قسم کی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ واک کے بعد تمام طلباء و طالبات مختلف گراسی پلاٹس میں گئے اور ہر قسم کا پلاسٹک ویسٹ اٹھا کر ڈسٹ بن میں ڈالا۔ اس صفائی کی مہم میں اساتذہ نے بھی حصہ لیا جس کا مقصد یونیورسٹی کمیونیٹی کو رغبت دلانا تھا کہ وہ بھی روٹین میں پلاسٹ ویسٹ اور دیگر گندگی سے اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھیں۔

Image Gallery

About the author

Web Admin

Web developer at Ghazi University, Dera Ghazi Khan
0 Responses