جدید علوم کےاستعمال پر تربیتی ورکشاپس یونیورسٹی طلباء و طالبات کے لیے معیاری تحقیق کی ضامن ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران، وائس چانسلر غازی یونیورسٹی

0
Home >News >جدید علوم کےاستعمال پر تربیتی ورکشاپس یونیورسٹی طلباء و طالبات کے لیے معیاری تحقیق کی ضامن ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران، وائس چانسلر غازی یونیورسٹی

جدید علوم کےاستعمال پر تربیتی ورکشاپس یونیورسٹی طلباء و طالبات کے لیے معیاری تحقیق کی ضامن ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران، وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈی جی خان
گذشتہ روز غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی زیر سرپرستی شعبہ سوشیالوجی کے زیر انتظام زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے اشتراک سے "سائنسز اور سوشل سائنسز کی تحقیق میں جنرل ریسرچ ، ڈیٹا کلیکشن اور ایس پی ایس ایس کے استعمال" کے موضوع پر دو روزہ انٹرنیشنل ورکشاپ منعقد ہوئی ۔ جس میں غازی یونیورسٹی کے مختلف تدریسی شعبہ جات کے ایم فل، پی ایچ ڈی کے سٹوڈنٹس اور اساتذہ کرام کی کافی تعداد شریک ہوئی۔ ورکشاپ کے افتتاحی سیشن کا آغازاللہ کے بابرکت نام سے کیا گیا جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ ورکشاپ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سہیل اختر نے بتایا کہ اس ورکشاپ کا مقصد یونیورسٹی کے ایم فل، پی ایچ ڈی طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبران کی تحقیق کے دوران مددگار ثابت ہونے والے سافٹ ویئرز کےاستعمال کے بارے بتا یا جائےگا ،زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے صدر شعبہ میتھ و سٹیٹ ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈاکٹر محمد کاشف، ڈاکٹر محمد عثمان نے اس ورکشاپ کی مناسبت سے شرکاء کو ایس پی ایس ایس نامی سافٹ ویئر استعمال کرنے کی تربیت فراہم کی۔ اس ورکشاپ کے پہلے روز ابتدائی سیشن میں تمام شرکاء کو سائینسز اور سوشل سائنسز کی تحقیق کے دوران ڈیٹا کلیکشن اور ڈیٹا انٹری کے بارے معلومات دی گئیں۔ دوسرے سیشن میں حاضرین کو ٹاسک دیئے گئے اور سوال جواب کا سلسلہ جاری رہا۔ ورکشاپ کے دوسرے روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی زیر صدارت اختتامی سیشن میں ایکسپرٹس نے حاضرین کو تحقیقی ڈیٹا سے نتائج اخذ کرنے کے بارے معلومات فراہم کیں اور شرکاء نے اس سافٹ ویئر پر پریکٹس کی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس قسم کی ٹیکنیکل ورکشاپس طلباء و اساتذہ کی استعداد کو بڑھانے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے شعبہ سوشیالوجی کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ یونیورسٹی کے دیگر شعبوں کو بھی سٹوڈنٹس اور اساتذہ کی تربیت اور صلاحیتوں نکھارنے کے لیے اس جیسی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں ہر پروفیسر کے پاس اپنی لیبارٹری ہونی چاہیئے اور ہر فیکلٹی ممبر کو پراجیکٹس چلانے چاہیئیں جن کی تحقیق سے تمام کمیونیٹی کو فائدہ ہو۔ ہمیں اپنی یونیورسٹی کے تحقیقی معیار کوبلند رکھنا ہے تاکہ تحقیق سے حاصل ہونے والی سفارشات کو عملی طور پر لاگو کیا جاسکے۔ ورکشاپ کے منتظم و صدر شعبہ سوشیالوجی ڈاکٹر محمد علی تارڑ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ایکسپرٹس کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے غازی یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس اور اساتذہ کو تحقیق اور اس کے نتائج اخذ کرنے کے لیے جدید سافٹ ویئر کے استعمال کی تربیت فراہم کی۔ ورکشاپ کے اختتام پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نےمہمانان اور منتظمین میں ستائشی شیلڈز اور اسناد پیش کیں۔

About the author

Web Admin

Web developer at Ghazi University, Dera Ghazi Khan
0 Responses