شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام خوراک کے عالمی دن کے موقع پر ایک آگاہی سیمنار کا انعقاد ہوا،

0
Home >News >شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام خوراک کے عالمی دن کے موقع پر ایک آگاہی سیمنار کا انعقاد ہوا،

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام خوراک کے عالمی دن کے موقع پر ایک آگاہی سیمنار کا انعقاد ہوا، پروگرام کا آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ام عمارہ نے حاصل کی، جس کے بعد شعبہ فوڈ سائینس سے سیدہ زینب بخاری نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی۔ اس سیمینار میں نظامت کے فرائض اسوۃ الجنت اور عروج نے ادا کیئے۔ اس موقع پر طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ پروگرام کی آگنائزر ڈاکٹر طاہرہ بتول قیصرانی نے حاضرین کوورلڈ فوڈ ڈے کی اہمیت بارے آگاہی دی اور اس سیمینار کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی کہ اچھی خوراک سے ہم اپنے آپ کو صحت مند رکھ سکتے ہیں، اور جن سے بے شمار بیماریوں پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔ سیمینار کے پہلے گیسٹ سپیکر شعبہ علوم اراضی و ماحولیات سے ڈاکٹر صفدر بشیر نے حاضرین کو پانی کی اہمیت کے بارے مفصل آگاہ کیا۔ انسانی جسم کو دن میں کتنی بار پانی کی ضرورت ہے، اور پانی کی کمی سے انسانی جسم میں جو مسائل در پیش آتے ہیں ان کے بارے سٹوڈنٹس کو بتایا۔ پانی انسانی جسم کا ایک ناگزید حصہ ہے، اس کے بغیر جسم کے بہت سارے اعضاء کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور بہت سی بیماریاں پھیلتی ہیں۔ پروگرام کے دوسرے گیسٹ سپیکر ، ڈائریکٹر ریسرچ ایند کمرشلائزیشن ڈاکٹر صغیر عطاء نے بھی سیمینار کے موضوع کی مناسبت سے حاضرین سے گفتگو کی اور اس بات کو سراہا کہ اس جیسے معلوماتی سیمینار طباء و طالبات کے لیے بہت اہم ہیں، ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے اور ایسے پروگرامز آئیندہ بھی ہونے چاہیئیں۔
شعبہ کے طلبا و طالبات نے اپنے ہاتھ سے بنائے گئے مختلف قسم کے مشروبات اور کھانے کے سٹال بھی سجائے تھے جو کہ مہمانوں کو بھی پیش کیے گئے، یہ کھانے ایلو، کیلے و سیب کے چھلکے، اور بچی کھچی خوراک سے بنائے گئے تھے۔ معزز مہمانوں نے طلباء کی ان کاوشوں کو سراہا اور ان کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔ آخر میں منتظمین میں ڈاکٹر مطلوب، میڈم عندلیب زہرا، برکات صاحب شامل ہیں اور مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا گیا

Image Gallery

About the author

Web Admin

Web developer at Ghazi University, Dera Ghazi Khan
0 Responses