غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں "مقابلہ حسن قرآت و نعت" نظامت امور طلباء کے زیر انتظام پہلے سیشن میں مقابلہ حسن قرآت

0
Home >News >غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں "مقابلہ حسن قرآت و نعت" نظامت امور طلباء کے زیر انتظام پہلے سیشن میں مقابلہ حسن قرآت

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں "مقابلہ حسن قرآت و نعت" نظامت امور طلباء کے زیر انتظام پہلے سیشن میں مقابلہ حسن قرآت کا انعقاد ہوا ۔ اس مقابلے میں جامعہ غازی کے تمام شعبہ جات کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ اس پروگرام کا باقاعدہ آغاز قرآت و نعت سے ہوا تلاوت حافظ عبد الرحمن مدنی صاحب نے کی اور نعت مرزا محمد علی رضا (ایم فل اسکالر شعبہ علوم اسلامیہ) نے کی۔ اسکے بعد پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ جس میں اسفند یار اور محمد جعفر (بی ایس فرسٹ سمسٹر ) نے پروگرام کی کمپیرنگ کی۔ یہ مقابلہ دو کیٹگری پر مشتمل تھا ۔
1حسن قرآت
2حسن نعت
مقابلہ حسن قرآت میں پہلی پوزیشن کے حقدار۔ محمد الیاس

مقابلہ حسن قرآت میں دوسری پوزیشن کے حقدار۔ محمد عامر سہیل

مقابلہ حسن قرآت میں تیسری پوزیشن کے حقدار۔ ام عمارہ

مقابلہ حسن نعت میں پہلی پوزیشن کے حقدار
مرزا محمد علی رضا (ایم فل اسکالر شعبہ علوم اسلامیہ)
مقابلہ حسن نعت میں دوسری پوزیشن کے حقدار محمد صادق

مقابلہ حسن نعت میں تیسری پوزیشن کی حقدار ثانیہ سعید

ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر سلمان حیدر صاحب نے طلباء کی زیادہ شرکت کو سراہا۔
انچارج قرات و نعت کلب ڈاکٹر طاہرہ بتول قیصرانی نے ان مقابلوں کے شرکاء اور دیگر حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔

Image Gallery

About the author

Web Admin

Web developer at Ghazi University, Dera Ghazi Khan
0 Responses