غازی یونیورسٹی، ڈیرہ غازی خان کا شمار بہت جلد ملک کی صف اول کی یونیورسٹیز میں ہوگا۔ پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد

0
Home >News >غازی یونیورسٹی، ڈیرہ غازی خان کا شمار بہت جلد ملک کی صف اول کی یونیورسٹیز میں ہوگا۔ پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد

پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد کی سربراہی میں غازی یونیورسٹی، ڈیرہ غازی خان کا شمار بہت جلد ملک کی صف اول کی یونیورسٹیز میں ہوگا۔
پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد کے غازی یونیورسٹی  کے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد غازی یونیورسٹی کے مختلف تدریسی و غیر تدریسی شبعہ جات کے اساتذہ اور آفیسران و سٹاف نے ان کے ساتھ غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں نو منتخب وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے اساتذہ و آفیسران کو یونیورسٹی کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے لائحہ عمل کا اظہار کیا۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے سٹی اور نیو کیمپس پر موجود مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں تاکہ ان عمارات کی تکمیل کے بعد نئے ڈگری پروگارمز کا آغاز کیا جاسکے اور ان سے مکمل استفادہ کیا جا سکے۔ جن ترقیاتی منصوبہ جات پر کام رکا ہوا ہے، ان پر کام جلد از جلد شروع کروایا جائے۔ یونیورسٹی میں مختلف ڈگری پروگرامز میں داخلوں کو بڑھایا جائے، کلاس رومز کے معیار کو بڑھایا جائے اور طلباء و طالبات کے لیے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ تمام تدریسی شعبہ جات کے سربراہان کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ اپنے اپنے شعبہ میں بہتری کے لیے تجاویز لے کر آئیں اور علاقے کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے شارٹ کورسز کا آغاز کریں۔ علاقے کی مناسبت سے مختلف فصلوں اور جانوروں و ماہی پروری کو فروغ دیا جائے۔ تمام تدریسی شعبہ جات کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے منصوبہ جات شروع کریں۔ ڈیرہ غازی خان میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمایاں افراد کو یونیورسٹی کے ساتھ اشتراکی منصوبہ جات میں شامل کیا جائے گا، جیسے انڈسٹری کے لوگ، بڑے زمیندار، چیمبر آف کامرس وغیرہ۔ اسی طرح ان نئے ڈگری پروگرامز کا آغاز کیا جائے گا جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہیں، اور جن کی آج کل بہت زیادہ مارکیٹ ویلیو ہے۔ ادارہ لسانیات کا آغاز کیا جائے گا جس میں آج کے دور سے ہم آہنگ زبانوں میں تعلیم دی جائے گی، جن میں چائینز، فرنچ وغیرہ بھی شامل ہیں۔ اسی طرح مختلف انٹرنیشنل اداروں کے ساتھ باہمی اشتراک و الحاق کی بنیاد پر مختلف منصوبہ جات شروع کیئے جائیں گے، جن سے نہ صرف غازی یونیورسٹی کا مالی فائدہ ہوگا بلکہ علاقے کے لوگ بھی ان پراجیکٹس سے استفادہ کریں گے اور علاقے میں ترقی ہوگی۔  
جنوبی پنجاب کی مختلف زرعی اجناس اور جانور وغیرہ جو کہ اپنی خوبیوں کی وجہ سے اہم ہیں، انٹرنیشنل اشتراک سے ان فصلوں اور جانوروں کی بڑھوتری اور پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا جس سے علاقے میں معیشت بھی مستحکم ہوگی اور یونیورسٹی آگے بڑھے گی۔
اسی طرح غیر تدریسی شعبہ جات کے سربراہان کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ یونیورسٹی کے تمام معاملات آن لائن ڈیجیٹل طرز پر لے آئیں جن میں فیس کی ادائیگی، کنٹرولر امتحانات کے تمام معاملات وغیرہ شامل ہیں جن کی وجہ سے طلباء و طالبات کے لیے سہولتوں میں اضافہ ہوگا اور وہ گھر بیٹھ کر بھی آن لائن طرز سے اپنے بیشتر مسائل حل کر سکیں گے۔
ڈاکٹر اشفاق صاحب کے پاس قومی اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں/تنظیموں کے ساتھ کام کرنے کا 30 سال سے زیادہ عرصے کا تجربہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ اللہ نے انہیں جن صلاحیتوں سے نوازا ہے، وہ ان کا بھرپور انداز میں غازی یونیورسٹی کی ترقی کے لیے استعمال کریں، اور یونیورسٹی کا کوئی بھی فیکلٹی ممبر، سٹاف اور سٹوڈنٹس میں سے کوئی بھی یونیورسٹی کی بہتری کے کوئی تجویز دینا چاہے، تو وہ قابل ستائش ہوگا۔
ممبر صوبائی اسمبلی جناب حنیف خان پتافی نے بھی وائس چانسلر سے ملاقات کی اور ان کو مبارکباد پیش کی۔ پتافی صاحب نے وائس چانسلر کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا کہ وہ اپنے علاقے کی اکلوتی یونیورسٹی کی بہتری اور ترقی کے لیے ہمیشہ ساتھ ہونگے۔  پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد کی بطور وائس چانسلر تعیناتی نہ صرف غازی یونیورسٹی بلکہ علاقے کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ مختلف مسائل کا شکار ڈیرہ غازی خان کا اکلوتا تعلیمی ادارہ پروفیسر صاحب کی انتظامی امور میں مہارت کی بدولت بہت جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا۔

About the author

Web Admin

Web developer at Ghazi University, Dera Ghazi Khan
0 Responses