غازی یونیورسٹی میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے قائم ہونے والے ریجنل پلان 9 ڈی جی خان سینٹر کی افتتاحی تقریب

0
Home >News >غازی یونیورسٹی میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے قائم ہونے والے ریجنل پلان 9 ڈی جی خان سینٹر کی افتتاحی تقریب

نئی نسل میں ملازمتیں ڈھونڈنے کی بجائے ملازمتیں دینے کی صلاحیت پیدا ہونی چاہیئے۔ پروفسیر ڈاکٹر محمد طفیل غازی [تمغہ امتیاز]
ریجنل پلان نائن ڈیرہ غازی خان علاقے کی بے روزگاری کو ختم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرے گا۔
گذشتہ روز غازی یونیورسٹی میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے قائم ہونے والے ریجنل پلان 9 ڈی جی خان سینٹر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں محترم وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد فطیل غازی [تمغہ امتیاز] نے اس بزنس انکوبیشن سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے دیگر پرنسپل آفیسران وڈائریکٹرز، ریجنل پلان9 کی نئی منتخب اسٹارٹ اپ ٹیمیں اورانرول شدہ تمام طلباء و طالبات بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گئی ۔ منیجر بزنس انکوبیشن سنٹر مسٹر محمد نوید نے حاضرین کو اس سنٹر کے اغراض و مقاصدکے بارے بتایا اور اس کی اہمیت سے روشناس کروایا۔ ڈائریکٹر ORIC ڈاکٹر محمد علی تارڑ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر صاحب کا شکریہ ادا کیا جن کی خصوصی دلچسپی سے ریجنل پلان نائن کا قیام عمل میں آیا۔  انہوں نے کہا کہ یہ سہولت مستقبل قریب میں اس علاقے میں کاروباری ترقی کی انقلابی تبدیلیاں لائے گی انہوں نے  غازی یونیورسٹی ٹیم کا  شکریہ ادا کیا جن میں خصوصاً پراجیکٹ ڈائریکٹر آفس، ٹریئژر آفس اور جنرل پرچیز کمیٹی شامل تھے جنہوں نے اس سنٹر کو انتہائی کم مدت میں قائم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی (TI) نے حاضرین سے خطاب کیا،انہوں نے نئی منتخب سٹارٹس اپ ٹیموں کو داد دی اور غازی یونیورسٹی کے طلباء کے لیے بزنس انکیوبیشن سنٹر (ریجنل پلان9) کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور امید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں طلباء و طالبات میں روائتی نوکریوں سے ہٹ کر کاروباری مواقع ڈھونڈنے میں یہ مرکز بہت اہم کردار ادا کرے گا۔ ڈی جی خان سمیت پورے جنوبہ پنجاب میں کاروباری ترقی کے مواقع فروغ پائیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اپنے کاروبار اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں۔ تجارت  ملازمت سے کئی گنا بہتر ہے۔ بیرونی ممالک میں لوگ ملازمتوں کے بجائے اپنا کاروبار شروع کرنا پسند کرتے ہیں۔ ان کا بنیادی زور نئے اسٹارٹ اپ آئیڈیاز پیدا کرنا اور کاروبار کو فروغ دینا ہے۔ یہ بزنس انکیوبیشن سنٹر کی سہولت نوجوان نسل کے روزگار بذریعہ نوکری کے ذہنی سیٹ اپ کو بھی بدل دے گی اور انہیں اپنا کاروبار قائم کرنے کی ترغیب دے گی۔ علاقائی Plan9 کے ٹرینرز اور ریسورس پرسنز انہیں اپنے کاروبار کے آغاز کے آئیڈیاز کو بہتر بنانے اور ان کی ترقی کے لیے ہنر اور کاروباری مواقع فراہم کرنے میں سہولت فراہم کریں گے۔ انہوں نے ڈاکٹر محمد علی تارڑ (ڈائریکٹر ORIC,GU) اور جناب محمد نوید (مینیجر ریجنل پلان9) کی اس سنٹر کو بہت کم وقت میں فعال بنانے کی کوششوں کو بھی سراہا۔ یہ سہولت فراہم کرنے پر PITB اور حکومت پنجاب کا شکریہ بھی ادا کیا۔

About the author

Web Admin

Web developer at Ghazi University, Dera Ghazi Khan
0 Responses