گذشتہ روز نظامت امور طلباء کے تحت ، کلب کنوینر پروفیسر ڈاکٹر سہیل عباس کی زیر صدارت غازی یونیورسٹی میں Essay writing club کے تحت ہفتہ وار اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور پھر نعت رسول مقبول پیش کی گئ۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر محمد ابرہیم صاحب بھی شامل ہوئے انہوں نے میٹنگ میں موجود طالب علموں سے تخلیقی سرگرمیوں کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے گفتگو کی اور کلب کو فعال بنانے کے لئے بنیادی نکات پیش کیے ۔انچارج کلب پروفیسر ڈاکٹر سہیل عباس (صدر شعبہ اردو) نے طالب علموں کی پیش کردہ تخلیقات کا جائزہ لیا ان کی اصلاح کی غرض سے مزید تجاویز پیش کی اور طلباء کو آگاہ کیا کہ 5 فروری 2022 یوم یکجہتی کشمیر "کے حوالے سے ایک پروگرام پیش کرنا چاہتے ہیں جس میں طلباء اپنی تخلیقات پیش کریں ۔ کلب کی فعال ممبر اقراغفار نے بھی کچھ ضروری نکات پیش کیے جن پر عمل پیرا ہوکر اس کلب کو احسن طریقے سے کامیابی کی راہوں پر استوار کیا جاسکے۔آخر میں فوٹوگرافی کلب کے انچارج شعیب رضا نے تجویز دی کہ طالب علم ڈیرہ غازی خان کی تاریخ کے حوالے سے ، خصوصاً غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کی تاریخ کے حوالے سے بھی مضامین لکھیں اور پیش کریں ۔