وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد نے یونیورسٹی کے نیو کیمپس کا دورہ

0
Home >News >وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد نے یونیورسٹی کے نیو کیمپس کا دورہ

27 نومبر 2024
وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد نے یونیورسٹی کے نیو کیمپس کا دورہ کیا۔ انہوں نے سابقہ بی زیڈ یو بلڈنگ کی صفائی کے احکامات جاری کیئے تاکہ اس بلڈنگ کے آفسز اور کلاس رومز میں تدریسی سلسلہ بحال کیا جاسکے۔ واضع رہے کہ غازی یونیورسٹی کے نیو کیمپس واقع بالمقابل ڈی جی خان ایئر پورٹ پر تدریسی سرگرمیاں متفرق وجوہات کی بناء پر کافی سال سے تعطل کا شکار ہیں۔ جن میں سیکورٹی ایشوز، کرونا کے دن اور عمارات کی مرمت شامل تھے۔
اس کے بعد وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے زرعی فارم پر زیتون کے باغات کا دورہ کیا، انہوں نے زیتون کے پودوں کی افزائش پر تسلی کا اظہار کیا اور ڈاکٹر ظہور اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
غازی یونیورسٹی کے نیو کیمپس پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی مالی معاونت سے کثیر المالیت ترقیاتی منصوبہ جات پر مستقل وائس کی عدم دستیابی کی وجہ سے کام رکے ہوئے تھے، پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد نے یونیورسٹی کی بھاگ دوڑ سبھالتے ہی ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد اور نیسپاک کے ساتھ رابطے شروع کیئے، نیسپاک کے جنرل منیجر یونیورسٹی آئے اوروائس چانسلر سے ملاقات کی، اور سائیٹ پرتمام کنٹریکٹرز سے معاملات طے کیئے۔  وائس چانسلر کی پیشہ ورانہ مہارت،  ذاتی دلچسپی اور کاوشوں سے ایک ہفتہ کی قلیل مدت میں کافی سارے مسائل حل ہوئے اور تمام زیر تعمیر بلڈنگز اور بلاکس پر ایک بار پھر سے کام شروع ہوگیا۔ ان میں ایڈمنسٹریشن بلاک، اکیڈمک بلاک، کیفے ٹیریا، مسجد، گرلز اینڈ بوائز ہاسٹل، بیچلر ہاسٹل شامل ہیں۔ کیفے ٹیریا کی عمارت تین دن کے اندر یونیورسٹی کے حوالہ کر دی جائے گی۔ باقی تمام بلڈنگزکی تکمیل کے لیے 15 مارچ 2025 کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔ ان تمام بلڈنگز اور بلاکس کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد بہت سارے تدریسی شعبہ جات یونیورسٹی کے نیو کیمپس پر منتقل کردیئے جائیں گے۔
وائس چانسلر نے یونیورسٹی کا تجرباتی زرعی فارم بھی وزٹ کیا جہاں ایگریکلچر فیکلٹی کے مختلف شعبہ جات کی طرف سے مختلف پھلدار پودے اور فصلیں تجرباتی طور پر اگائی جارہی ہیں۔ ڈاکٹر ظہور حسین کی زیر نگرانی ترشاوہ پھلوں کی نرسری کا معائنہ کیا، پلانٹ بریڈنگ شعبہ کی زیر نگرانی گندم کی تجرباتی فصل کی کاشت شروع تھی۔ پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد نے اس موقع پر موجود طلباء و طالبات کو فصلوں کی کاشت اور نگہداشت پر مبنی معلوماتی لیکچر بھی دیا ۔
وائس چانسلر نے اپنے دورہ کے اختتام پر متعلقہ آفیسران اور سٹاف کو مختلف احکامات جاری کیئے گئے جن کی جلد از جلد تکمیل کا کہا گیا۔ ان احکامات میں نیو کیمپس کے مین گیٹ اور بی زیڈ یو کیمپس کی صفائی، نیو کیمپس پر موجود تمام ناکارہ زرعی آلات کی مرمت اور قابل استعمال کروانا، ناقابل مرمت آلات کی نیلامی کروانا، نیو کیمپس پر مختلف بورڈز کی دوبارہ مرمت اور نئی لکھائی کروانا، اور بسوں کے شیڈول تیار کرنا شامل تھے۔
علاوہ ازیں وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے سٹی کیمپس میں نیا سپورٹس کمپلیکس، آڈیٹوریم ، کمیونیٹی سنٹر اور بیچلر ہاسٹل کی تعمیر کے لیے متعلقہ شعبہ سے تجاویز طلب کرلیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد کی خواہش ہے کہ بہت جلد غازی یونیورسٹی میں وہ تمام سہولیات طلباء و طالبات اور اساتذہ و سٹاف کو میسر آئیں جو کسی بڑے شہر کی یونیورسٹی میں موجود ہوتی ہیں۔ تاکہ غازی یونیورسٹی کا ملک کی دیگر ترقی یافتہ یونیورسٹیز میں شمار ہو۔

About the author

Web Admin

Web developer at Ghazi University, Dera Ghazi Khan
0 Responses