گورمانی فاونڈیشن لاہور کا غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے مستحق طلباء و طالبات کے لیے تعلیمی وظائف کا اعلان۔
گورمانی فاونڈیشن لاہور اور غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے مابین یونیورسٹی کے مستحق طلباء و طالبات کی مالی معاونت کے لیے ایک معاہدہ طے پایا گیا۔ اس معاہدہ کے تحت پہلے فیز میں یونیورسٹی کے متفرق شعبہ جات کے 15 طلباء و طالبات کو تعلیمی وظائف دیئے جائیں گے۔ معاہدہ کے کاغذات پریونیورسٹی کی طرف سے رجسٹرار ڈاکٹر اللہ بخش گلشن اور ڈائریکٹر مالی وظائف ڈاکٹر محمد راشد جبکہ گورمانی فاونڈیشن کی جانب سے کیریئر کونسلنگ آفیسر اینڈ سکالرشپ پروگرام منصور احمد نے دستخط کیئے۔ وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے گورمانی فاونڈیشن کی یونیورسٹی طلباء کے لیے مالی معاونت کو خوش آئید قرار دیا کہ ایسے اقدامات سے مستحق طلباء و طالبات اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکیں گے اور مستقبل میں ایک مفید شہری ثابت ہوںگے۔
Ghazi University